آزاد کشمیر سے ملحقہ علاقوں میں 2 غیر قانونی انٹرنیٹ ایکسچینجز پکڑی گئیں، 3 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آزاد کشمیر سے ملحقہ علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو غیرقانونی انٹرنیٹ ایکسچینجز کا سراغ لگا لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی انٹرنیٹ ایکسچینجز کڑیانوالہ اور سرائے عالمگیر میں کام کر رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ غیرقانونی نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور رابطوں کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔
Load/Hide Comments




