فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی و علاقائی سلامتی امور پر گفتگو

کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے بدھ کو جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتے ہیں۔
انھوں نے کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کویتی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی مستقل حمایت، علاقائی امن و استحکام کے لیے اس کے مثبت کردار اور دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔




