حلقہ ایل اے 27 میں دھاندلی کا الزام مسترد، رانا ثنا نے پیپلز پارٹی کی ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا

حلقہ ایل اے 27 میں دھاندلی کا الزام مسترد، رانا ثنا نے پیپلز پارٹی کی ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا
رانا ثناء اللہ(فائل فوٹو)۔
رانا ثناء اللہ(فائل فوٹو)۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 27 میں دھاندلی کا الزام مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے یہ حلقہ ایل اے 27 سے متعلق ایک فیک ویڈیو بناکر مہم چلا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لے کر آئیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صبح سے آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 27 پولنگ ہو رہی ہے، کسی پولنگ اسٹیشن پر عملے کے بارے میں شکایت سامنے نہیں آئی۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی نےکسی کے خلاف الیکشن کمیشن کو شکایت کی ہے تاکہ وہ وضاحت کرے، پیپلز پارٹی نے شروع سے ہی بیانیہ بنایا ہوا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں