نیب نے 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکوری کی، رپورٹ جاری

نیب نے 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکوری کی، رپورٹ جاری
نیب نے 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکوری کی، رپورٹ جاری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکوری کی، ششماہی ریکوری کا کل حجم 5 ہزار 414  ارب روپے ہوگیا۔ نیب نے سال 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

اسلام آباد سے جاری نیب کی رپورٹ کے مطابق سال 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں نیب نے 2,452 ارب روپےکی ریکارڈ ریکوری کی، نیب کا 2026 کی ششماہی ریکوری کا کل حجم بڑھ کر 5,414 ارب روپے ہوگیا۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں 10لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، ہاؤسنگ اور مالیاتی فراڈ کیسز میں 24,365 سے زائد افراد کو 42.303 ارب روپے اور اثاثے واپس دلائے۔

رپورٹ کے مطابق نیب سکھر نے این ایچ اے، جنگلات اور آبپاشی کے محکموں کی 8,53,678 ایکڑ زمین بازیاب کرائی، نیب بلوچستان نے 2,09,544 ایکڑ جنگلات کی زمین جس کی مالیت 604.64 ارب روپے ہے بازیاب کی۔

نیب رپورٹ کے مطابق یہ زمین کوسٹل ہائی وے اور گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ہنگول نیشنل پارک پرمشتمل تھی، نیب کراچی نے غیرقانونی الاٹ شدہ 11,422 ایکڑ سرکاری زمین مالیت467.11 ارب روپے بازیاب کی۔

رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے پی سی بی ایل اور دیگر سرکاری نوعیت کی 1,909 ایکڑ زمین مالیت 288.29 ارب روپے واگزار کرائی، مارچ 2023 سے جون 2026 کے دوران نیب کی ریکوریز کا حجم 16.94 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق نیب (اسلام آباد/راولپنڈی) نے 810 ایکڑ زمین مالیت 66.63 ارب روپے مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے واگزار کرائی، نیب ملتان نے 920 ایکڑ سرکاری زمین مالیت 2.76 ارب روپے بازیاب کی۔

رپورٹ کے مطابق نیب پاک ای آفس اور خود کار عمل پر مشتمل مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کی جانب منتقل ہوگیا ہے، پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی کو سینٹر آف ایکسی لینس کے طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں