محکمہ تعلیم سندھ میں جدید اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم ’فریمز‘ کے آغاز کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم میں جدید اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم ’فریمز‘ کے آغاز کی منظوری دے دی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے اجلاس میں کہا کہ سندھ کے 6 اضلاع میں 17 اگست سے فریمز (FRAMES) کا باقاعدہ آغاز ہوگا، اساتذہ اور عملے کی حاضری فیشل ریکگنیشن سے مانیٹر کی جائے گی۔
سسٹم کے آغاز سے اسکولوں میں شفافیت، احتساب اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا، ادارہ جاتی نظم و ضبط اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
Load/Hide Comments




