سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار جاری

سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار جاری
 
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار جاری کر دیے۔

اعلامیے کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے اوقات کار طے کر دیے گئے ہیں۔

31 اکتوبر تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعے کے روز سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلیں گے۔

یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 31 اکتوبر تک سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہو گی۔

یکم نومبر سے 31 مارچ تک پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 1:45 بجے تک ہو گی۔

سیکنڈ شفٹ 31 اکتوبر تک پیر سے جمعرات دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی۔

یکم نومبر سے 31 مارچ تک سیکنڈ شفٹ دوپہر پونے 1 بجے سے پونے 6 بجے تک ہو گی۔

جمعے کے روز سیکنڈ شفٹ کے اوقات صبح پونے 11 بجے سے دوپہر سوا 2 بجے تک ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں