جو بھی وزیر ملا سب نے کہا ہماری بیوروکریسی ڈرتی ہے کام نہیں کرتی: چیئرمین نیب

جو بھی وزیر ملا سب نے کہا ہماری بیوروکریسی ڈرتی ہے کام نہیں کرتی: چیئرمین نیب
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد (دائیں)، چیئرمین قائمہ کمیٹی فاروق حمید نائیک (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد (دائیں)، چیئرمین قائمہ کمیٹی فاروق حمید نائیک (بائیں) – کولاج فوٹو: فائل

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کی ہدایات پر چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ پیش ہوئے۔ 

چیئرمین نیب سے مکالمہ کرتے ہوئے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آپ شاید پہلی دفعہ کمیٹی میں آئے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بطور چیئرمین نیب پہلی دفعہ آیا ہوں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ جو ذمہ داری پہلے انجام دے رہا تھا اس میں پتہ نہیں کتنی دفعہ آیا ہوں۔ مجھے یہ ذمہ داری 2023 میں سونپی گئی۔ جو بھی وزیر ملا سب نے کہا کہ ہماری بیوروکریسی ڈرتی ہے کام نہیں کرتی۔

اس دوران ڈی جی آپریشنز نیب نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قانون میں نیب کو اختیارات دیے گئے ہیں۔ نیب کو قیام سے اب تک 5 لاکھ 5 ہزار 799 شکایات موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت تحقیقاتی ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ بیورو نے اب تک 12 ہزار 147 انکوائریاں مکمل کیں جبکہ 7 ہزار 339 تحقیقات اور 4 ہزار 105 ریفرنسز دائر کیے۔

ڈی جی آپریشنز نیب نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 3 برس میں نیب کو 22 ارب 55 کروڑ 60 لاکھ کا بجٹ فراہم کیا گیا تھا۔ 

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ ساڑھے 3 برس میں 10 کھرب 69 ارب 38 کروڑ کی ریکوری کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں