حسینہ واجد نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کیسے کی؟ بنگلہ دیشی وزیرداخلہ

حسینہ واجد نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کیسے کی؟ بنگلہ دیشی وزیرداخلہ
حسینہ واجد نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کیسے کی؟ بنگلہ دیشی وزیرداخلہ

اسلام آباد(صالح ظافر) بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا دعویٰ کرتے ہوئے ’’حسینہ کارڈ‘‘ استعمال کرنے سے گریز کرے۔ صلاح الدین احمد نے ہفتے کو دارالحکومت ڈھاکا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،میزبان حکومت کی اجازت کے بغیر حسینہ واجد نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کیسے کی۔ ’’ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ آپ بنگلہ دیش کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں اور دوسری جانب حسینہ کارڈ کھیلتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔‘‘وہ ڈھاکا یونیورسٹی کے سینیٹ بھبن میں ’’فاشسٹ حکومت کے خاتمے میں اساتذہ کا کردار‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک مباحثے سے خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب کا اہتمام ڈھاکا یونیورسٹی میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے حمایت یافتہ اساتذہ کے پلیٹ فارم ’صدا دل‘ اور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش (UTAB) نے کیا تھا۔وزیر داخلہ نے جولائی اور اگست 2024میں ہونے والے کریک ڈاؤن کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران 1,400سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں