لاہور اور گرد و نواح میں گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض رپورٹ ہونے لگے

لاہور اور گرد و نواح میں گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض رپورٹ ہونے لگے
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ 

سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر آصف نیازی کا کہنا ہے کہ بنیادی مراکز صحت، ڈسپنسریز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ یونٹس میں گیسٹرو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں 7 ہزار افراد گیسٹرو سے متاثر ہوئے، بنیادی مراکز صحت میں روزانہ اوسطاً 271 گیسٹرو کیسز آتے ہیں۔

ڈاکٹر آصف نیازی کا کہنا ہے کہ گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی زیادہ تر عمر 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

ادھر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ اسپتالوں میں گیسٹرو، ہیضہ میں مبتلا افراد کو لایا جارہا ہے۔ گنگا رام اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 150 سے 200 مریض آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیچش کا زیادہ ہونا ہیضہ کی بنیادی علامت ہے۔ میو اسپتال ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں ہیضہ کے کیسز آرہے ہیں،۔

سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر کاظم کا کہنا ہے کہ گندا پانی اور ریڑھیوں کا کھانا ہیضہ کا باعث بن رہا ہے، بازار کی برف بھی ہیضہ اور ڈائریا کا باعث بن رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں