ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
نئے بھارتی ناظم الامور ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سابق بھارتی ناظم الامور گیتیکا سری واستو اپنی ذمہ داریاں مکمل کر کے بھارت روانہ ہوگئے۔
ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے دفترخارجہ کا دورہ کرکے ڈی جی ساؤتھ ایشیا سجاد حیدر سے رسمی ملاقات کی، ان کی دفتر خارجہ کے متعلقہ حکام سے بھی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے یکم اگست 2026 کو ناظم الامور کا عہدہ سنبھالا تھا۔
Load/Hide Comments




