گورنر سندھ نہال ہاشمی کی گورنر ہاؤس میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر ہوچکا ہے، کام، کام ور کام ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔

گورنر نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں یوم آزاد کے موقع پر پرچم کشائی کی اور ملک  کی سلامتی اور خوشحالی کےلیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ کام، کام اور کام ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے، آج کا دن ان لوگوں کو یاد کرنے کا ہے، جنہوں نے اس ملک کو حاصل کرنے کے لیے کوشش کی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر ہوچکا ہے، بھارت نے ہمارے دفاع کو لکارا تو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو دندان شکن جواب دیا کہ پوری دنیا ہمیں مان گئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ گھر، اسکول، محلے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ 

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں