قلعہ عبداللّٰہ: گاڑی پر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، باپ بیٹی زخمی

قلعہ عبداللّٰہ: گاڑی پر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، باپ بیٹی زخمی

قلعہ عبداللّٰہ کے علاقے سیگی میں گاڑی پر فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق، باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ کاروباری معاملات کے سلسلے میں دو روز قبل تحصیل گلستان آئے تھے اور گاڑی نہ رکنے پر ایک قبائلی گروہ نےفائرنگ کی تھی۔

واضح رہے کہ سیگی کا علاقہ قبائلی دشمنیوں کے باعث عام افراد کی نقل و حرکت کیلئے نوگو ایریا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں