ایبٹ آباد: دریائے ہرو پر بنایا گیا عارضی پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا

ایبٹ آباد کے علاقے مالمولا میں دریائے ہرو پر بنایا گیا عارضی پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔

پل بہنے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر لورا کا ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ لوگ جان خطرے میں ڈال کر دریائے ہرو پیدل یا گاڑیوں کے ذریعے عبور کرنے پر مجبور ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے مطابق گزشتہ سال اگست میں مالمولا کے مرکزی پل کو نقصان کے باعث ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا، پل کے متاثرہ حصے کی تعمیر نو کی منظوری دے دی گئی ہے۔

متبادل عارضی راستہ ستمبر 2025 میں بنایا گیا تھا، جو حالیہ بارشوں سے متاثر ہوا لیکن بعد میں بحال کردیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں