ٹرمپ کی فرمائش، امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کا ڈیزائن بدلنے پر غور

ٹرمپ کی فرمائش، امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کا ڈیزائن بدلنے پر غور

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کی فرمائش پر امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کا ڈیزائن بدلنے پر غورکیا جا رہا ہے جس پر اربوں ڈالر اضافی خرچ ہونگے۔امریکی صدر جدید بحری جہازوں کو دوسری جنگ عظیم کے جہازوں جیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی بحریہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کے مطابق نئے طیارہ بردار بحری جہازوں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی پر غور کر رہی ہے، جس پر اربوں ڈالر اضافی لاگت آنے کا امکان ہے۔ موجودہ اور سابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بحریہ فورڈ کلاس کے نئے طیارہ بردار جہازوں کی ساخت کا جائزہ لے رہی ہے۔ زیر غور تجویز کے تحت جہاز کے کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرنے والے کثیر المنزلہ ٹاور کو موجودہ پچھلی پوزیشن سے آگے، جہاز کے درمیانی حصے کی جانب منتقل کیا جاسکتا ہے تاکہ یہ دوسری جنگ عظیم کے دور کے طیارہ بردار جہازوں سے زیادہ مشابہ نظر آئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں