ایرانی صدر بھارت کا دورہ اور برِکس سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے

ایرانی صدر بھارت کا دورہ اور برِکس سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے

لاہور(خالدمحمودخالد) ایران کے صدر مسعود پزشکیان آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے جہاں وہ 12اور 13ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والے اٹھارہویں برِکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق صدر پزشکیان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اہم دو طرفہ امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں ایران اور بھارت کے باہمی تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، علاقائی رابطوں اور چابہار بندرگاہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی خطے میں بحری جہاز رانی کی آزادی اور آبنائے ہرمز میں بھارتی شہریوں اور ملاحوں کی سلامتی کے معاملے کو بھی ایران کے ساتھ اٹھا سکتا ہے۔ بھارتی حکومت کے مطابق اس وقت 165 سے زائد بھارتی ملاح آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں سرگرم ہیں۔ بھارت کے لئے ایرانی صدر کا دورہ اہم سفارتی موقع ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں