رانا ثناء کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور نئے صوبوں کی ترمیم آجائے گی: مصطفیٰ کمال

تصویر بشکریہ مصطفیٰ کمال/فیس بک
تصویر بشکریہ مصطفیٰ کمال/فیس بک

وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جو کروانے والے ہیں وہ نئے صوبوں کا کام کروالیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سینیٹر رانا ثناءاللّٰہ کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ترمیم آجائے گی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ رانا ثناءاللّٰہ بتائیں کیا 26ویں اور 27ویں ترمیم کابینہ میں گفتگو کے بعد سامنے آئی تھیں؟ ہمیں تو ان ترامیم کا اُس دن کابینہ میں پتہ چلا جبکہ ووٹ دینا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وہاں جا کر ناراضی کا اظہار کرے، جہاں سے یہ بات شروع ہوئی ہے۔ جو کروانے والے ہیں وہ یہ کام بھی کروا لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناءاللّٰہ نے کہا تھا کہ مقتدرہ نے ابھی تک حکومت سے صوبوں کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں کی، نہ ہی معاملہ کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں