ایم کیو ایم سندھ میں نفرت کو پروان نہ چڑھائے: سعید غنی

ایم کیو ایم سندھ میں نفرت کو پروان نہ چڑھائے: سعید غنی

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر پیپلز پارٹی کے بعض میں سندھ میں نفرت پروان چڑھانے کا الزام لگادیا۔

ویڈیو بیان میں سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے بغض میں سندھ میں نفرت کو پروان نہ چڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق اگر سندھ کے لوگ چاہیں گے کہ انہیں صوبہ چاہیے تو سو بسم اللّٰہ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اگر سندھ کے لوگ یکجا ہو کر کہتے ہیں کہ انہیں مزید کسی صوبے کی ضرورت نہیں، تو پھر کسی اور صوبے کے لوگوں کو اس فیصلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ سندھ میں صوبوں کی بات کریں۔

اس سے قبل سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کا ’صوبہ کارڈ‘ دراصل ان کی سیاسی دیوالیہ پن کی آخری کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی آئین کا آدھا سچ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں