غزہ کے معاملے پر کشنر اور نیتن یاہو میں آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق
کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ کے معاملے پر کشنر اور نیتن یاہو میں آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق ہوگیا۔ ملاقات میں اتفاق رائےہوا کہحماس کے پورے غزہ میں غیرمسلح ہونے تک اسرائیلی فوج کا انخلا یا تعمیر نو شروع نہیں ہوگی۔ حماس کے غیرمسلح ہونے کی نگرانی امریکی جنرل کرے گا۔ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس نے غزہ پر پیشرفت کا دعویٰ کردیا۔برطانوی اور فرانسیسی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان ملاقات میں غزہ کے تنازع پر آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




