وقت نے ثابت کر دیا سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا، ہم بھی کسی کو سیاسی طور پر مائنس کرنے کے حق میں نہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ، ملک اور جمہوریت سب سے اہم ہیں، عدالت کے حکم پر عمل درآمد ہو گا تو آگے بات بنے گی، عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کے لیے استعمال نہیں کریں گے، عمران خان کی صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق مسائل بھی حل کیے جائیں، اُن کو بھی اسپتال منتقل اور طبی سہولتیں ملنا چاہئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے ملک کا سیاسی درجۂ حرارت کم ہو گا، حکومت کو شارٹ اسٹیپ لینے کے بجائے ڈائیلاگ کی طرف بڑھنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے اقدامات ہونے چاہئیں، ایسی کوئی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے جس سے سیاسی درجۂ حرارت بڑھے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آگے بڑھنا ہے تو ابتداء عدالتی حکم پر عمل درآمد سے ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج، پولیس اور رینجرز کی حفاظت ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے، اپنے سیکیورٹی اداروں کو کسی خطرے سے دوچار نہیں کرنا چاہتے، دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی جہاں بھی ہو قابلِ مذمت ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں