شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، بحری دفاعی اتحاد کے فعال ہونے کا خیرمقدم
جدہ (شاہد نعیم) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انتظامی اور عملی آغاز کا خیرمقدم کیا گیا ہے جسے مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا۔ اس اتحاد کا مقصد بحری سلامتی کو فروغ دینا، بحری راستوں اور آبنائے سمندروں کی آزادی کا تحفظ کرنا اور بین الاقوامی تجارت و سپلائی چینز کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
Load/Hide Comments




