وزیر خزانہ نے امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق کرتے ہوئے ستمبر تک درخواست پر پیش رفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا سے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فیسیلٹی کی تحت درخواست کی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ درخواست امریکی محکمہ خزانہ کے پاس ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے لیے بھی مختلف آپشن زیر غور ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں کی مدت 10 سال تک لے جانا چاہتے ہیں، امریکی بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
Load/Hide Comments




