سگ گزیدگی سے متاثرہ بچہ تشویشناک حالت میں جناح اسپتال کراچی منتقل

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کتے کے کاٹنے (سگ گزیدگی) سے متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ 

بچے کے لواحقین کے مطابق اسے 4 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔ لواحقین نے دعویٰ کیا کہ کتے کے کاٹنے کے بعد حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کیا تھا۔ 

 لواحقین کے مطابق بچے کو گزشتہ رات بخار، چڑچڑاپن اور کھانے پینے میں دشواری کی شکایت پر اسپتال لائے ہیں۔ 

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جے پی ایم سی ایمرجنسی میں بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، نیورولوجی ٹیم نے ابتدائی طور پر ریبیز انسیفلائٹس کا شبہ ظاہر کیا ہے۔  

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 11 سال کا بچہ اس وقت جے پی ایم سی کے ایف جی او وارڈ میں زیر علاج ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال 17 افراد ریبیز کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں