اورماڑہ: کوسٹل ہائی وے پر باؤزر اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

اورماڑہ: کوسٹل ہائی وے پر باؤزر اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

کوسٹل ہائی وے N-10 پر زون-I اورماڑہ میں باؤزر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں دو مرد، دو خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق کار تربت جبکہ باؤزر کراچی کی جارہا تھا۔ دونوں گاڑیوں کے درمیان زوردار تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ 

گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت اسلم کے نام سے بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی، علاقے کو محفوظ بنایا اور شاہراہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھتے ہوئے ضروری امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں