اسلام آباد : کال سینٹر چلانے، غیر اخلاقی مواد بنانیوالے 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری سے گرفتار کیا گیا، کال سینٹر انتظامیہ غیر اخلاقی مواد کی تیاری میں ملوث پائی گئی، غیر اخلاقی مواد کی تیاری کیلئے غیر ملکی خواتین اور مرد بھرتی کیے گئے تھے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، این سی سی آئی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی وزٹ اور بزنس ویزہ پر پاکستان آئے تھے، 76 غیر ملکیوں کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




