میر رضا کیس میں ایک رکنی جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

میر رضا علی کیس میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل ایک رکنی جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن میر رضا علی کی موت کے حقائق اور حالات کا جائزہ لے گا کہ پولیس تحقیقات غیرجانبدارانہ اور قانون کے مطابق ہوئیں یا نہیں۔
پولیس، ایم ایل او یا کسی سرکاری افسر کی غفلت اور کوتاہی کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ شواہد چھپانے، تبدیل کرنے یا کیس میں کور اَپ کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کمیشن مزید تفتیش، فرانزک تجزیے اور قانونی یا محکمانہ کارروائی کی سفارشات دے گا۔ تمام متعلقہ اداروں اور افسران کو کمیشن سے مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔
انکوائری کمیشن 30 روز میں اپنی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کرے گا۔ میر رضا علی کیس کا مقدمہ تھانہ فیروزآباد میں درج ہے۔
Load/Hide Comments




