ابھی تو پارلیمنٹ کے اندر اتحاد کیا ہے، پارلیمنٹ کے باہر اتحاد پر مشاورت جاری ہے: عبدالغفور حیدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ابھی تو پارلیمنٹ کے اندر اتحاد کیا ہے، پارلیمنٹ کے باہر اتحاد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالغفور حیدر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ان کی پارٹی کا مسئلہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا بہترین علاج ہونا چاہیے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ متحدہ پارلیمانی اپوزیشن اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج شام متحدہ پارلیمانی اپوزیشن کا اجلاس ہوگا، اجلاس پارلیمنٹ کے اندر پارلیمانی امور اور سیاسی اتفاق رائے کیلئے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی سطح پر مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون سازی اور مختلف امور پر متحدہ اپوزیشن مشترکہ فیصلے کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں