بانی کی صحت اور بنیادی حقوق کےتحفظ کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کے ایم پی اے امتیاز محمود نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ 

قرارداد میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر مکمل عملدر آمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

قرارداد میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل اور آزادانہ طبی معائنہ کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ عدالتی حکم کے  مطابق بانی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو طبی معائنے اور علاج میں شامل رکھا جائے۔ 

قرار داد کے مطابق بانی کو طویل تنہائی اور انسانی رابطے سے محرومی سے نکالا جائے اور بانی سے اہل خانہ، وکلا اور بیٹوں کے ٹیلی فونک رابطے کی سہولت بحال کی جائے۔ قرار داد میں مبینہ تشدد، ذہنی اذیت، مسلسل تنہائی اور جان کو خطرے کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ 

قرار داد میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے اداروں کو جیل کے حالات کا آزادانہ جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔ اس میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے سات روز میں پارلیمان کو رپورٹ پیش کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں