امریکی جج نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافات مسترد کردیئے
کراچی (نیوزڈیسک)امریکی فوجی عدالت کے جج نے خالد شیخ محمد کے اہم اعترافات کو مقدمے میں ثبوت کے طور پر مسترد کر دیا ہے ۔جج نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ا یف بی آئی کے سامنے دیے گئے بیانات رضاکارانہ نہیں تھے۔دوسری جانب امریکی فوجی استغاثہ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوجی عدالت کے جج نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے اہم اعترافات کو مقدمے میں ثبوت کے طور پر مسترد کر دیا ہے ۔ جج لیفٹیننٹ کرنل مائیکل شراما نے قرار دیا کہ 2007 میں ایف بی آئی کے سامنے دیے گئے بیانات رضاکارانہ نہیں تھے۔
Load/Hide Comments




