پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ 

قرارداد حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد نے ایوان میں پیش کی، جس کے مطابق بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشو و نما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 

قرارداد کے مطابق سوشل میڈیا پر نامناسب مواد بچوں کو ذہنی دباؤ اور دیگر خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

قراردداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کی مختلف ریاستیں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر قوانین اور پابندیاں متعارف کراچکی ہیں، پاکستان میں بھی کم عمر بچوں کے محفوظ مستقبل کےلیے مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمر کی تصدیق کا نظام نافذ کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں