طارق فضل چوہدری کی بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی سے متعلق بڑی یقین دہانی

طارق فضل چوہدری کی بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی سے متعلق بڑی یقین دہانی

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی سے متعلق بڑی یقین دہانی کرادی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران طارق فضل چوہدری نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی تحریک انصاف کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کے عدالتی فیصلے پر عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر بالکل عمل درآمد ہوگا اور 90 فیصد عمل درآمد ہوچکا ہے اور عمل درآمد ہو بھی رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف کو جیل مینوئل کے مطابق بہترین خوراک، ورزش، ٹی وی، اخبار کی سہولت حاصل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کو ابھی آڈیو ویڈیو وٹس ایپ کی سہولت نہیں ہے مگر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں