منشیات کیس: چین میں 12 سال قید کاٹنے والے پاکستانی شہری کی رہائی کا حکم

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چین میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار اور سزا یافتہ مجرم سید جلال حیدر کی رہائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے آج ہی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے احکامات جاری کیے۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل حسنین حیدر تھہیم نے کیس کی پیروی کی۔

وکیل کے مطابق سید جلال حیدر کو چین میں 350 گرام ہیروئن کی برآمدگی پر گرفتار کیا گیا تھا اور چینی عدالت نے اسے 15 سال قید کی سزا سنائی تھی، پاکستان اور چین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت جلال حیدر کو پاکستان منتقل کیا گیا۔

سزا یافتہ مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستانی قانون کے تحت مجرم اپنی سزا مکمل کر چکا ہے اس لیے اسے اب رہا کیا جائے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم کو ریلیف دینے سے پاک چین تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ مجرم کو جیل میں کتنا عرصہ ہو چکا ہے؟

وکیل حسنین تھہیم نے بتایا کہ جلال حیدر کو جیل میں 12 سال ہو گئے ہیں جبکہ پاکستانی قانون کے مطابق انہیں 10 سال کی قید کاٹنی تھی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سید جلال حیدر کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں موجود مجرم کی والدہ سے جسٹس خادم حسین سومرو نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیٹا آج ہی رہا ہو جائے گا۔

بیٹے کی رہائی کی درخواست منظور ہونے پر جلال حیدر کی والدہ اور بہن کمرۂ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں