وزیراعظم اپنا گھر اسکیم، 2 ماہ میں منظور شدہ فنانسنگ میں117 فیصد اضافہ ہوا، خرم شہزاد

وفاقی وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنا گھر اسکیم میں 2 ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں117 فیصد اضافہ ہوا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ہاؤس فنانسنگ 313 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔ جون 2026 سے اب تک 53100 سے زائد قرضے منظور کیے گئے۔
انھوں نے کہا صرف 2 ماہ کے دوران منظور قرضوں میں 111 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جون سے اب تک 83 فیصد اضافے سے 8700 سے زائد قرضے جاری کیے گئے۔
خرم شہزاد نے کہا کہ دو ماہ میں 120 فیصد اضافے سے 45 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ ہاؤسنگ فنانسنگ کا فائدہ صرف گھر حاصل کرنے تک محدود نہیں، زیادہ تعمیرات سیمنٹ، اسٹیل اور تعمیراتی سامان کی طلب میں بھی اضافہ ہوا۔
مشیر وزارت خزانہ نے کہا گھروں کی کمی کا تخمینہ1 کروڑ سے1 کروڑ 20 لاکھ گھروں تک ہے، ملک میں ہر سال مزید 3 لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ نئے گھروں کی ضرورت ہے۔




