تھرپارکر: نئے کپڑے نہ ملنے پر ناراض 15 سالہ لڑکی کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

تھرپارکر کے گاؤں کویا میں 15 سالہ لڑکی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی۔ والد کا کہنا ہے کہ بیٹی تہوار پر نئے کپڑے نہ ملنے پر ناراض تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق آج صبح گاؤں کویا میں 15 سالہ لڑکی لکشمی کولہی کی لاش گھر سے دور درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان کا تہوار تھا جس میں پہننے کے لیے بیٹی نے نئے کپڑے مانگے تھے۔ پیٹ پالنے کے لیے پیسے نہیں ہیں تو بیٹی کو نئے کپڑے کیسے لے کر دیتے؟ منع کرنے پر وہ ناراض ہوگئی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کے بیانات کے مطابق واقعہ خودکشی کا ہے تاہم تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں