چین بدل سکتا ہے تو آج پاکستان بھی بدل سکتا ہے: احسن اقبال

احسن اقبال - فوٹو: فائل
احسن اقبال – فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین بدل سکتا ہے تو آج پاکستان بھی بدل سکتا ہے، دنیا پاکستان کے قصیدے پڑھ رہی ہے۔

نارووال میں دفاع پاکستان سمینار سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ اندر سے منتشر قومیں اپنے باہر کے دشمن سے زیادہ دیر مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنا ہوگا۔آج جنگیں نفسیاتی حربوں اور جدید ٹیکنالوجی سے لڑی جارہی ہے۔ توپوں، ٹینکوں کے ساتھ آج آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت بہت ساری ٹیکنالوجی شامل ہو چکی ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ 1965 میں جنگ لڑنے کا اندازہ قوت سے لگایا جاتا تھا آج کا میدان جنگ بہت وسیع ہو چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 6 مئی 2025 کو دشمن نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان کے جواب پر بھارت کے 14 طبق روشن ہوگئے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے یہ بھی کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے دشمن کے جدید ترین جہاز چڑیوں کی طرح گرتے دیکھے۔ 2025ء میں بھارت کو پتہ چل گیا کہ وہ پاکستان سے کبھی جنگ نہیں جیت سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت کہتی ہے ہم نے سندور 2 شروع کردیا ہے۔ سندور 2 پاکستان کے خلاف غیر روایتی جنگ کا آغاز ہے، اسی وجہ سے 2026 میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کے قصیدے پڑے جا رہے ہیں، چین بدل سکتا ہے تو آج پاکستان بھی بدل سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج کا دن شہیدوں کے لہو سے منور ہے، شہداء وطن کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم شہدا کے مقروض ہیں، شہید صرف جان کی قربانی نہیں دیتا بلکہ اس کے بچے اور خاندان قربانی دیتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں