علمیہ و عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں علمیہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر جسٹس شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔

علیمہ خان کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری اور شاہینہ شہاب جبکہ سرکار کی جانب سے عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر 3 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے میں دونوں بہنوں کے خلاف ایک انکوائری بھی زیرِ التواء ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آج تک کی معلومات کے مطابق کل یہی 3 مقدمات اور ایک ایف آئی اے انکوائری ہے۔

رپورٹ جمع کرانے کی بنیاد پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

درخواست شاہریز خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اکتوبر 2024ء میں دونوں بہنوں کی گرفتاری کے دوران دائر کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں