پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر وفاقی آئینی عدالت میں کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تیل کی قیمتوں سے متعلق کیس کو رواں ہفتے میں مقرر کیا جائے، پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتیں خطے کی نسبت زیادہ ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ صورتِ حال نارمل ہونے کے باوجود بھی پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کی جا رہیں، تیل کی قیمتوں کے اثرات تمام اشیاء خور و نوش پر بھی آ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments




