مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع عالمی قانون کیخلاف ورزی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بستیوں کی توسیع یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع دو ریاستی حل کے حصول کے عمل کو نقصان پہنچارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ اور ناروے کے ایسی ہی پابندیوں پر غور کرنے کا خیرمقدم کرتےہيں، پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کیساتھ کھڑا ہے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر اور القدس شریف کو دارالحکومت بناکر ہونا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں