سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کیلئے عالمی سطح پر اعزاز

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

جج سپریم کورٹ جسٹس عائشہ اے ملک کو عالمی سطح پر اعزاز دیا گیا ہے، انہیں ویانا میں ’انٹرنیشنل لیڈرلائف ٹائم ایوارڈ‘ سےنوازا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کو اعزاز جسٹیٹیا ایوارڈز 2026 گالا میں دیا گیا۔

انسانی حقوق اور قانونی شعبے میں خواتین کی شمولیت کے لیے خدمات کو سراہا گیا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ویمن اِن لا کانفرنس 2026 میں شرکت کی۔ 

اس حوالے سے جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ مساوات صرف قانونی ضمانتوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ خواتین کو عملی زندگی کے زمینی حقائق کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قانونی اصولوں اور اداروں کو خواتین کے حقیقی تجربات کا ادراک کرنا چاہیے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ اعزاز پاکستان کی بین الاقوامی قانونی برادری میں نمایاں نمائندگی کا عکاس ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں