پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان غلط طریقے سے پیش کیا گیا: علی پرویز ملک

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق گزشتہ ہفتے میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔
اپنے بیان میں علی پرویز ملک نے کہا، “میں نے کہا تھا اگر پیٹرول کی قلت ہوئی تو قیمتیں کنٹرول کرنا ممکن نہیں۔ پاکستان میں تیل کی قلت کبھی پیدا نہیں ہوگی۔”
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاست کو دھمکانے والے عناصر کامیاب نہیں ہوں گے، ریاست پر کسی کو حملہ اور ہونے کی اجازت نہیں۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سہیل آفریدی، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ جا کر فاتحہ خوانی کریں۔
Load/Hide Comments




