سی ویو پر گاڑی کے اندر شہری کی لاش ملنے کا واقعہ، پولیس کانسٹیبل گرفتار، اسلحہ برآمد

سی ویو پر گاڑی کے اندر فائرنگ سے شہری حسن کے قتل کے معاملے میں پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولی کے مطابق فائرنگ کے وقت ملزم یونیفارم میں گاڑی میں موجود تھا۔ گرفتار ملزم پولیس سول لائن میں رہائش پذیر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوا، ملزم کے چھلانگ لگانے کے بعد گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ کر رکی۔
پولیس کے مطابق ملزم کرائم سین کے قریب کچے راستوں سے پیدل گیا۔ ایک جگہ رک کر ملزم نے موٹر سائیکل سوار کو روکا اور اس سے لفٹ لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس میں بھرتی ہونے سے پہلے شہری کا سیکیورٹی گارڈ تھا۔ گرفتار ملزم نے پولیس کو متضاد بیانات دیے ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
Load/Hide Comments




