حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے لیے پہلے 2 اور پھر 3 بجے کا وقت رکھا گیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق مذاکراتی عمل کی صدارت کررہے ہیں، حکومتی وفد میں محسن نقوی،امیر مقام ،طلال چودھری، رانا ثنا اللہ شامل ہیں، نوید قمر،شیری رحمان،اعجاز جاکھرانی بھی حکومتی وفد کا حصہ ہیں۔
اپوزیشن ٹیم میں علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر،سلمان اکرم ، عامر ڈوگر، حلیم عادل شامل ہیں۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن سے مذاکرات کے دوسرے دور پر مشاورت کی گئی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور صدارت کریں گے۔
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
مذاکرات میں شرکت کے لیے سینیٹر شیری رحمٰن اور وفاقی وزیر امیر مقام پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔




