وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے: ذرائع

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور روانہ ہوگئے، جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار صرف اور صرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہیں، مذاکرات اب ختم ہوگئے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ ایک بھی جان گئی تو سہیل آفریدی ذمہ دار ہوں گے۔ معاہدے میں چار بار تبدیلیاں کی گئیں، معاہدہ تیار تھا۔ 99 فیصد نکات پر اتفاق کیا جا چکا تھا، صدر کو معاہدہ دکھا کر واپس آیا تو سہیل آفریدی نے تبدیلی کروادی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیصلے سہیل آفریدی نے کرنے تھے تو وہ خود آکر بیٹھ جاتے۔
Load/Hide Comments




