مینڈیٹ چوروں کو جواب دینا ضروری نہیں ہے، شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔
شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ اصولی طور پر مینڈیٹ چوروں کو جواب دینا ضروری نہیں ہے، کے پی میں ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح وبہبود پر تنقید بدنیتی پرمبنی ہے۔ 

پشاور سے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دانیال چوہدری نے حقائق سے ہٹ کرجھوٹ کا بازار گرم کیا تو اس پر بولنا ضروری ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر شہداء صوبائی حکومت کا فخر ہیں، دہشت گردی اور دراندازی کسی بھی سطح پر ہو پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذمت کی ہے۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح وبہبود پر تنقید بدنیتی پرمبنی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبے کے حصے کے جائز فنڈز اور این ایف سی کے تمام وسائل مسلسل روک رکھے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں