پاور بینک سے بھارتی پرواز میں آگ حیدرآباد دکن میں ہنگامی لینڈنگ
کراچی( افضل ندیم ڈوگر) دہلی سے چنئی کی انڈیگو ایئر کی پرواز 6E6115میں پاور بینک میں آگ لگنے سے ایئر بس اے 321طیارے کو حیدرآباد دکن اتار لیا گیا۔ دوران پرواز 35000 فٹ کی بلندی پر طیارے کے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھے پاور بینک میں آگ لگ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کیبن کریو نے آگ بجھانے والے آلے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا تاہم حفاظتی اصولوں کے تحت پائلٹس نے طیارے کا رخ قریب ترین حیدرآباد ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا۔ طیارے کو راجیو گاندھی ایئرپورٹ اتار کرکے طیارے کو گراؤنڈ کرکے مسافروں کو متبادل طیارے سے چنئی پہنچایا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاور بینکس میں لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال کی جاتی ہیں جو زیادہ گرم ہوکر آگ پکڑ سکتی ہیں۔ پالیسی کے مطابق پاور بینکس کو ہینڈ بیگیج میں رکھنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments




