قانون سازی کا بائیکاٹ ختم، پی پی کا گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قانون سازی کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی قومی اسمبلی میں کے پی میں گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کے حق میں ووٹ دے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کے نفاذ پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قانون سازی کا بائیکاٹ ختم گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف قوانین کی منظوری میں تعاون کرے گی۔
Load/Hide Comments




