سعودی عرب میں قوانین کی 13 ہزار خلاف ورزیاں، 7 ہزار 934 غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا
ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب میں سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سیکیورٹی کی مزید 13ہزار 905خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں جبکہ 7ہزار 934غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق 15سے 21اکتوبر 2026کے درمیان وزارت داخلہ نے مجموعی طور پر 6ہزار 554اقامہ قانون، 3ہزار 865بارڈر سیکیورٹی اور 3ہزار 486 لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
Load/Hide Comments




