بی جے پی فلم سازوں کو ڈرانا چاہتی ہے، نصیرالدین شاہ

بی جے پی فلم سازوں کو ڈرانا چاہتی ہے، نصیرالدین شاہ

کراچی (نیوز ڈیسک) لیجنڈ بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے بی جے پی فلم سازوں کو ڈرانا یا ذہن سازی کرنا چاہتی ہے، یقین دلاتا ہوں یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی، فلم سازوں کو ڈرانے کے بجائے آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔ دی وائر کے مطابق نصیرالدین شاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اب ملک کے مستقبل کے فلم سازوں کی ذہن سازی کرنے یا انہیں خوف زدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ بی جے پی کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ ان کا بیان بھارتی فلمی صنعت میں اظہارِ رائے کی آزادی اور سیاسی دباؤ کے حوالے سے جاری بحث کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں