عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی، دو بین الاقوامی ایئر لائنز پر پونے 12 کروڑ جرمانہ

عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی، دو بین الاقوامی ایئر لائنز پر پونے 12 کروڑ جرمانہ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے فرانسیسی ایئر لائن “ایئر فرانس” اور نیدرلینڈز کی فضائی کمپنی کے ایل ایم پر عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 11 کروڑ 75لاکھ 25ہزار روپے (425,000امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ دونوں ایئر لائنز پر عراق کی فضائی حدود “بغداد فلائٹ انفارمیشن ریجن” میں 32,000فٹ سے کم بلندی پر اڑان بھرنے کا الزام ہے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے سیکورٹی خطرات پر امریکی ایئر لائنز کی پروازوں یہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ایئر فرانس اور کے ایل ایم کی یہ پروازیں چونکہ امریکی ایئر لائن “ڈیلٹا ایئر” سے مشترکہ معاہدے کے تحت کوڈ شیئر کے تحت چلائی جا رہی ہیں۔ قانون کے مطابق اگر کوئی بھی ایئر لائن امریکی ایئر لائن سے کوڈ شیئر پرواز چلاتی ہے تو اس پر امریکی حفاظتی قوانین کا اطلاق لازمی ہوتا ہے۔ خلاف ورزی کا دورانیہ سال 2022 سے 2025 کے درمیان ہے۔ ایف اے اے حکام کے مطابق ایئر فرانس کی 30 سے زائد اور کے ایل ایم کی 100 سے زائد پروازیں ممنوعہ عراقی فضائی حدود سے گزریں۔ کے ایل ایم پر 320,000 اور ایئر فرانس پر 105,000 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں