پیسوں کیلئے باپ چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث پایا گیا، شعیب خان

پیسوں کیلئے باپ چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث پایا گیا، شعیب خان

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) محمد شعیب خان نے انکشاف کیا ہے کہ پیسوں کےلیے ایک باپ چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث پایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شعیب خان نے کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث گینگ میں ایک ملزم خود ہی اپنے بچوں کی وڈیوز رقم کے عوض بیچ رہا تھا، ملزم کا تعلق اسکردو سے تھا جبکہ گینگ کا ٹارگٹ 6، 7 سال سے لے کر 15 سال تک کے بچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کی چیز کبھی سامنے نہیں آئی، بچوں کی نازیبا ویڈیوز ٹیلی گرام کے ذریعے فروخت کی جاتی تھیں۔

محمد شعیب خان نے مزید کہا کہ اس نیٹ ورک کی تحقیقات میں بچوں کے جنسی استحصال کے ساتھ جانوروں پر تشدد اور زیادتی کی ویڈیوز بنانے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی فورمز کے تعاون سے ایک ماہ تک تحقیقات جاری رہیں جبکہ ملتان، اسلام آباد اور جنوبی پنجاب میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی اے نے کہا کہ پورےملک کے اسکولوں اور یونی ورسٹیز میں آگہی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، جو والدین بچوں کے جرائم معلوم ہونے پر بھی رپورٹ نہیں کر رہے، ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

حکام کے مطابق سائبر جرائم کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1799 بھی فعال ہے۔

محمد شعیب خان نے کہا کہ این سی سی آئی اسلام آباد نے کال سینٹرز پر کریک ڈاون کیے، کال سینٹر چھاپوں میں 5 سے 6 ہزار ارب روپے کا فراڈ پکڑا گیا، کسی کو اپنا او ٹی پی پن مت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک کی جعلی ویب سائٹس بنی ہوئی ہیں، آپ کو لگے گا یہی اصل ویب سائٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جو چینی پکڑے گئے ان کو پاکستان میں جرم کے مطابق سزا ملے گی، سزا مکمل ہونے پر ویزا کینسل کر کے ان کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں