اسپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا، ڈھائی ماہ قید بھگتی: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا، ڈھائی ماہ قید بھگتی۔
احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اجڑے ہوئے کھیل کے میدان دوبارہ آباد دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا۔ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان بنا رہا تھا، ڈھائی ماہ قید بھگتی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ ہاکی میچ کل کھیلا جائے گا۔ پاک چین ہاکی میچ میرے خواب کی تعبیر ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیشنل اسپورٹس سٹی نوجوانوں کی تربیت کا اہم مرکز بنے گا۔ 12 سے 14 کھیلوں کے لیے قومی سطح کے کوچز سال بھر دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال کے تحت مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments




